حکمرانوں کیخلاف ریفرنسوں کی تیاری سے مسلم لیگ ن میں کھلبلی مچ گئی ہے: مسرت جمشید چیمہ

Jun 26, 2016

لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے نااہلی کے ریفرنس کے بعد پیپلز پارٹی کی طرف سے نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نااہلی کے ریفرنسوں کی تیاری سے مسلم لیگ (ن) کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی جس نے گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں درد تو ضرور ہو گا۔

مزیدخبریں