لندن (سپورٹس ڈیسک) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے بھی برازیل میں اولمپکس گیمز کے دوران زیکا وائرس کے خطرات پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس کے دوران زیکا وائرس کا خطرہ ہے تو سب کو اس پر حق ہے کہ وہ خود فیصلہ کریں ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹ کی حیثیت سے ہمیں کھیلوں کو سپورٹ کرنا چاہئے ۔ کچھ کھلاڑیوں نے اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ انکا ذاتی فیصلہ ہے ۔ ہم سب کو خطرات کے باوجود کھیلوں کو سپورٹ کرنا ہوگا۔
اولمپکس کے دوران زیکا وائرس کا خطرہ ‘امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا
Jun 26, 2016