صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں اشیا خورونوش کی خریداری کا ریکارڈ قائم

Jun 26, 2017

لاہور(خبر نگار) لاہور(خبرنگار)صوبہ بھر کے319 رمضان بازاروں میںامدادی نرخ پر آٹا،چینی،پھل،سبزیاں،دالیں،چاول،چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش کی خریداری کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔وزیراعلی شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب محکمہ زراعت کے سٹالوںامدادی نرخوں پر 2 کروڑ کلوگرام سے زائد سبزیاں،پھل،دالیں چاول اور17 دیگر اشیائے خوردونوش فروخت کی گئی جبکہ50روپے کے امدادی نرخ پر گزشتہ 32روز میںڈیڑھ کروڑ کلوگرام سے زائد چینی صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں فراہم کی گئی۔گزشتہ روز250روپے کے امدادی نرخ پر3 لاکھ88ہزاردس کلوگرام آٹے کے تھیلے فروخت کئے گئے۔20کلوگرام کے 94413آٹا تھیلے اوپن مارکیٹ میں فراہم کئے گئے۔

مزیدخبریں