کراچی (کلچرل رپورٹر) طنز و مزاح سے بھرپور مزاحیہ ڈرامہ عید کا چاند آرٹس کونسل میںآج سے پیش ہو گا۔ ڈرامے کے عید کے دن سے 10 شوز پیش کئے جائیں گے‘ لاکھوں روپے مالیت کے انعامات عوام میں تقسیم کئے جائیں گے۔ پروڈیوسر ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ رائٹر ڈائریکٹر زاہد شاہ خود بھی ڈرامے میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ کاسٹ میں شکیل صدیقی، رﺅف لالہ، نعیمہ گرج، شکیل شاہ، پرویز صدیقی، سلیم شیخ، تبو خان، مہوش صدیقی، صائمہ حسنین سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔
مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ”عید کا چاند“ آرٹس کونسل میں آج سے پیش ہو گا
Jun 26, 2017