ساہیوال ، ستراہ (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو خواتین نے زندگی ختم کرلی۔ ساہیوال کے نواحی چک نمبر 95 میں خاوند سے جھگڑ کر بیوی نے زہرپی کر خودکشی کرلی۔ غضنفر علی کی بیوی رابعہ کا معمولی بات پر خاوند سے جھگڑا ہو گیا جس پر دلبراشتہ ہوکر اس نے زہر پی لیا اسے فوری طور پر سول ہسپتال لایا گیا مگر وہ دم توڑ گئی۔ علاوہ ستراہ کی (ج) کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر اس نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔