پے درپے سانحات بداعمالیوں کا نتیجہ ہے،ضیا عباس

Jun 26, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور مسلم لیگ کے سابق سیکرٹری جنرل سید ضیاء عباس نے ملک میں پے درپے سانحات کو بداعمالیوں کا نتیجہ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ‘ پارا چنار کے دھماکوں اور کراچی میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد عید الفطر سے صرف ایک روز قبل احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کی آگ میں140 سے زائد افراد کے جل کر بھسم ہوجانے کا واقعہ قومی المیئے سے کم نہیں جب تک ہم بحیثیت مجموعی گناہوں سے تائب ہوکر اپنے کردار اور عمل کو ٹھیک نہیں کریں گے ہماری آزمائش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں شہیدوں کے ورثاء کو بھی شامل کریں اور احمد پور شرقیہ میں سانحہ آئل ٹینکر میں جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر والوں کی مدد کریں۔

مزیدخبریں