ہاکی فیڈریشن کا عید کے بعد وسیع پیمانے پر تبدیلیوں پر غور ، ہائی پرفامنس کیمپ لگانے کافیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عیدالفطر کے بعد قومی کھیل کی ترقی کے لیے وسیع پیمانے پر تبدیلیوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ پی ایچ ایف نے کرکٹ کی طرح ہاکی کھلاڑیوں کا بھی ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سابق سینئر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیے جانے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔ پی ایچ ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ گراس روٹ لیول پر اقدامات کیے جا رہے ہیڈ اس کے باوجود بھی سینئر کھلاڑیوں کی ابھی ضرورت ہے جن کے بارے میں عید کے فوری بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم سے باہر کیے جانے والے گول کیپر عمران بٹ اور فل بیک عرفان سینئر کو بھی ہائی پرفارمنس کیمپ میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اس بات کا فیصلہ پاکستان ہاکی فیڈریشن اگلے ماہ کے شروع میں کرئے گی کہ کیمپ کہاں اور کب لگایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے سینئر کھلاڑی جو غیر ملکی لیگوں میں مصروفیت کی بنا پر ہاکی ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے ہیں انہیں بھی کہا جائے گا کہ وہ مستقبل میں کسی بھی ٹورنامنٹ کے لیے غیر حاضر نہیں ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن