مظفر آباد/کوٹلی( خصوصی نمائندگان)ساردہ کے مقام پر کار بے قابو ہو کر کھائی مےں جا گری ،اےک نوجوان جاں بحق ،اےک زخمی ،زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہےڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دےا گےا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد مےںشہری ہسپتال پہنچ گئے ۔تفصےلات کے مطابق اتوار کی صبح کوٹلی شہر سے ساردہ جانے والی مہران کارساردہ کراس کے قرےب بے قابو ہو کر سےنکڑوں فٹ گہری کھائی مےں جا گری ۔حادثے کے نتےجے مےں جبران ولد غضنفر ساکن ڈھنگروٹ جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہو گےا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی اےس اےچ او تھانہ سٹی سردار افتخار احمد خان معہ نفری موقع پر اور بعد ازاں ہسپتال پہنچ گئے ۔جبکہ صدر اےن جی اوز کوارڈنےشن کونسل مبارک علی بسمل اور کثےر تعداد مےں شہریوں نے بھی ہسپتال پہنچ کر زخمی کی عےادت کی ۔ مظفر آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مجھپارہ چھکڑیاں میں جیپ حادثہ کا شکارہو گئی۔ تین جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ میں سلیمان ان کی بہو شازیہ زوجہ اسلم‘ پوتی روبیہ دختر اسلم آگ میں امدادی سرگرمیاں کے بعد نعش نکال لی گئی ہیں علاقہ میں فضاءسوگوارہے۔ایک اور خبر کے مطابق وادی نیلم میں جیپ حادثہ کا شکارہو گئی ایک جاں بحق 10 افراد زخمی تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمیوں میں عابد شاہد شوکت حیات‘ عبدالحق‘ صداقت ممتاز خالد سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ہیں امدادی سرگرمیوں کے بعد نعش اور زخمیوں کو نکال لیا گیاہے تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔