ایک شخص نے سگریٹ سلگایا تو دھماکہ ہوگیا، لوگ پکارتے رہے کوئی مدد کو نہ آیا: عینی شاہدین

احمد پور شرقیہ (نمائندہ نوائے وقت + آن لائن) عینی شاہدین نے بتایا آئل ٹینکر حادثہ، اچانک آگ بھڑکنے اور اس کے لپیٹ میں آنے والے مرد، خواتین، بچوں کی چیخ و پکار نے دل دہلا کر رکھ دئیے۔ آگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے افراد مدد کے لئے پکارتے رہے لیکن آہ و پکار سننے والا کوئی نہ تھا اور وہ کوئلہ بن گئے۔ ایک اور عینی شاہد کے مطابق رمضان ہونے کے باوجود ایک شخص کے سگریٹ جلانے سے دھماکہ ہوا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب آئل ٹینکر الٹ گیا تو اس کے بعد دیر تک پٹرول زمین پر گرتا رہا۔ عینی شاہد نے بتایا کہ میں بھی وہاں پر موجود تھا۔ روزہ تھا، اچانک ایک شخص نے ماچس نکالی اور سگریٹ جلایا اور ماچس کی تیلی زمین پر پھینکی جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ میں اور سگریٹ پینے والا شخص وہاں سے فرار ہو گئے تاہم اس ماچس کی تیلی نے تمام علاقے کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے بعد خوفناک دھماکہ ہوا اور سینکڑوں افراد اس واقعہ کی زد میں آ گئے۔
عینی شاہد

ای پیپر دی نیشن