اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات ، نشریات وقومی ورثہ مریم اورنگزیب نے بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں ہونیوالے آئل ٹینکر حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اتوار کو وزیر مملکت مریم اورنگ زیب نے کہا یہ سانحہ اتنا بڑا ہے کہ کوئی بھی انتظامیہ اس سے اکیلے نہیں نمٹ سکتی، پوری توجہ متاثرین کی جانیں بچانے پر ہے، فوج اور ریسکیو ادارے متاثرین کی بھرپور مدد کررہے ہیں۔ وزیرمملکت نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سانحہ سے سبق سیکھ کر نئے ایس او پیز بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسے ناگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ توجہ طبی اور امدادی آپریشن پر دی جا رہی ہے تاکہ ہر ممکن حد تک جانوں کو بچایا جا سکے۔ دریں اثناءوزیر مملکت مریم اورنگ زیب نے حادثہ میںجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے اور دعاکی کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل اور صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے ۔
مریم اورنگزیب