پشاور ( بیورو رپورٹ )پاکستان میں پہلی بار کسی خواجہ سراکوپاسپورٹ جاری کر دیا گیا ہے جس میں اس کی جنس ایکس ظاہرکی گئی ہے۔یہ پاسپورٹ پشاورکے خواجہ سرا فرزانہ جان کوجاری کیا گیاہے اور اس نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیلئے اب بیرون ملک سفر اور اپنے کازکیلئے کام کرنا زیادہ آسان ہو جائیگا۔پاسپورٹ کا اجراء ایک قدامت پسند پاکستانی معاشرے کا اہم واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔فرزانہ نے بتایاکہ اسے پاسپورٹ موصول ہوگیاہے جس میں اس کی جنس ایکس ظاہرکی گئی ہے جبکہ ماضی میں جاری ہونے والے پاسپورٹ میں اس کی جنس”مرد“ ظاہرکی گئی تھی۔
خواجہ سرا
پاکستان میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کو پاسپورٹ جاری‘ جنس ایکس ظاہر کی گئی
Jun 26, 2017