لاہور (خبر نگار) پی آئی اے نے احمد پور شرقیہ میں ہونے والے آئل ٹینکر کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے، پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مریضوں کے لئے بہاولپور اور ملتان سے کراچی اور لاہور میں علاج کے لئے مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ مریضوں کے علاوہ ان کے ساتھ ایک تیمادار کے لئے بھی فضائی ٹکٹ پر پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
مفت سفری سہولت