حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)کولو تارڑ مےں لوگوں نے قصابوں کی من مانےوں اور اوورچارجنگ کے خلاف پی۔ٹی۔آئی کے راہنما ناصر مےکن کی قےادت مےں احتجاجی جلوس نکالتے ہوئے ٹرےفک کو بلاک کردےا۔ مظاہرےن نے سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ کولو تارڑ مےں قصاب سرعام بڑا گوشت چارسوروپے کلو مےں اورچھوٹاگوشت آٹھ سو روپے مےں فروخت کرکے اپنی تجورےاں بھر رہے ہےں لےکن ضلعی انتظامےہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوںنے مطالبہ کےا کہ اوورچارجنگ کرنے والے قصابوں کے خلاف فوری کارروائی عمل مےں لائی جائے۔