;;انڈونیشیا: عید پر پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ایک اہلکار ہلاک، حملہ آور بھی ماراگیا

جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا میں عید الفطر کے موقع پر عسکریت پسندوں نے شمالی سماٹرا کے صوبائی دارالحکومت میدان میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کردیاجس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشین پولیس کا کہنا ہے کہ دو عسکریت پسندوں نے عیدالفطر کے موقع پر شمالی سماٹرا کے صوبائی دارالحکومت میدان میں واقع پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ کیا۔ یہ عسکریت پسند چاقو اور چھروں سے لیس تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس اہلکار کی ہلاکت چاقو کے وار سے ہوئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق حملے کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کسی ایسے انتہا پسند گروپ سے وابستہ جنگجو تھے، جس نے شام اور عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے ساتھ وابستگی اختیار کر رکھی ہے۔
انڈونیشیا حملہ

ای پیپر دی نیشن