بھارتی فسطائیت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے ‘ عمران چنگیزی

Jun 26, 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مسلمانوں کے مقدس ترین تہوار عید کے موقع پر بھی بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو جاری رکھنے اور مساجد کو نماز عید کے اجتماعات سے محروم رکھنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی © ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ بھارت کشمیر میں نہ صرف انسانی حقوق کی بد ترین پامالی کا جرم کررہا ہے بلکہ مذہبی و اخلاقی اقدار کا جنازہ بھی نکال رہا ہے ۔ راجونی رہنما¶ں نے نئی دہلی میں ذہنی معذور خاتون پر انتہا پسندوں کے وحشیانہ تشدد ‘ ہریانہ میں چلتی ٹرین میں مسلمان خاندان پر تشدد اور حافظ قرآن کو چاقو مارکرقتل کرنے کے واقعات کو بھارتی جمہوریت کا حقیقی فسطائی چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بھی اگر مہذب اقوام نے بھارت کیخلاف تادیبی کاروائی سے گریز کیا تو بھارتی مذہبی جنونیت صرف بھارتی اور کشمیری مسلمانوں کیلئے عذاب نہیں رہے گی بلکہ دنیا کے ہر مذہب اور اس کے پیروکار اس جنونیت کے نشانے پر ہوں گے ۔

مزیدخبریں