فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر عابد شیر علی ایک بار پھر خوب گرجے برسے , کہا عمران خان کا10سال کابزنس ریکارڈنہیں مل رہا، ایان علی،ڈاکٹرعاصم اورشرجیل میمن پرکیوں ہاتھ نہیں پڑرہا، جےآئی ٹی خوداپنےآپ کومتنازع بنارہی ہے،پاکستان کے22کروڑعوام کےماتحت ہیں، پہلےجوجےآئی ٹیزبنی ہیں ان پرتوعمل کرالیں. انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف نے10سال تک شریف خاندان کااحتساب کیا،سارارکارڈنیب اورایجنسیزکےپاس ہےتوجےآئی ٹی کس چیزکی ہے؟پرویزمشرف کویہاں لایاجائےاورجےآئی ٹی میں پیش کیاجائے، عزیربلوچ کےبیان جےآئی ٹی کےسامنےہیں،کیاکارروائی کی گئی؟ایف آئی اےڈائرکٹرآج کھرب پتی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی سزامیں رعایت نہیں کی جائےگی، کلبھوشن کوپاکستان کےقوانین کےمطابق سزادی جائےگی،آپریشن ردالفسادپورےپاکستان کاآپریشن ہے. وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ احمدپورشرقیہ واقعےپرقوم افسردہ ہے، وزیراعلیٰ نےاسپتالوں کیلیےاربوں روپےرکھےہیں.