گزشتہ روز کے سانحے کے وزیراعظم نواز شریف دورہ لندن مختصر کر کے بہاولپور پہنچے جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ، وزیراعظم سرکٹ ہاؤس گئے جہاں کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی. وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی وزیراعظم کےساتھ تھے، وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حادثہ6بج کر20منٹ پر پیش آیا، کراچی سے بہاولپورجانیوالےٹینکرمیں25ہزارلیٹرتیل تھا،عوام نےگرےہوئےٹینکرسےتیل اکٹھاکرناشروع کردیا، آئل ٹینکردھماکےسےپھٹااور265افرادکولپیٹ میں لےلیا، 140افرادجاں بحق اور125زخمی ہوئے, اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف وکٹویہ ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے سانحے کے زخمیوں کی عیادت کی ، 33زخمی وکٹوریہ ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، وزیراعظم کی آمد پرزخمیوں اور انکےلواحقین نے اظہار اطمینان کیا ، مریضوں نے ہسپتال عملے کی جانب سےدی جانیوالی سہولتوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا . اس موقع پر وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی .