کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمانثارمیمن نے کہاہے کہ ملک بھرکے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اورملک سے کرپٹ نظام کوپی پی کی قیادت ہی تبدیل کرسکتی ہے،پیپلزپارٹی نے باتوں سے نہیں ہمیشہ کام سے ثابت کیاہے کہ یہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے انھوں نے کہاکہ سابق صدرآصف علی زرداری نے اپنے دورحکومت میں ناقابل فراموش اقدامات کئے ہیں اورپاکستان کودیناکے ترقی یافتہ ممالک میں شامل کیاان خیالات کااظہارانھوں نے انتخابی مہم کے تحت نکالی گئی ریلی میں کورنگی کے عوام سے خطاب میں کیاان کاکہناتھاکہ کراچی کولندن اورپیرس کی طرزپربناناچاہتے ہیں بی بی شہیدکاخواب عوام کی خوشحالی اورملک کی ترقی تھاہم
اس خواب کوپوراکریں گے،نثارمیمن نے کہاکہ روایتی نعروں اوردعووں سے تبدیلی ممکن نہیں ہے تدبیلی لانے کے لئے کام کرناہوگا،انھوں نے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف اورایم کیوایم نے دوہزارتیرہ کے انتخابات کے بعداپنے حلقوں کادورہ نہیں کیا،کراچی کی اتنی بری حالت کردی ہے کہ اپنے شہرکودیکھ کرروناآتاہے۔