چاندنی سینما کی زمین پر غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیرسے متعلق دائردرخواست سماعت کیلئے منظور

Jun 26, 2018

کراچی (نامہ نگار)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چاندنی سینما کی زمین پر غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیرسے متعلق دائردرخواست کی سماعت ،عدالت نے درخواست سماعت لیے منظور کرتے ہوئے 29 جون کی تاریخ سماعت کیلیے مقرر کردی ۔پیر کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چاندنی سینما کی زمین پر غیر قانونی کمرشل پلازہ کی تعمیرسے متعلق دائردرخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں درخواست گزارکا کہنا تھا کہ چاندنی سینما کی زمین ایک رفاہی پلاٹ ہے جس پرہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کی جارہی ہے جو کہ غیرقانونی ہے درخواست میں مزید بتایا گیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اورکراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگرسرکاری اداروں کے افسران اس غیر قانونی بلڈنگ کی تعمیر کی سرپرستی کررہیں ہیں عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 29 جون کی تاریخ سماعت کے لیے مقرر کردی سماعت سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کرے گا۔ واضح رہے کہ آئینی درخواست میں حکومت سندھ، ایس بی سی اے، کے ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور مقامی بلڈر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں