اسلام آباد (آن لائن) فارماسو ٹیکل کمپنیاں 10ہزار ادویات کی قمیتوں میں اضافہ کرنے جارہی ہے اور ڈرگ پرائسنگپالیسی2018 نے ان کمپنیوں کو قیمتوں میں اضافے کے اختیارات دے یئے ہیں اور اگلے ماہ سے ا ن ادویات کی قیمتوں میں4فیصد اضافہ ہوجائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فارماسیو ٹیکل کمپنیوں نے پہلے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں اور مارکیٹوں میں ادویات کی سپلائی کم کردی ہے تاکہ مارکیٹوں میں موجود تمام پرانی ادویات فروخت ہوجائیں اور وہ جلد ہی مارکیٹ میں زیادہ قمیتوں والی ادویات متعارف کرواسکیں۔ 15سال کے وقفے کے بعد2015 میں کابینہ میں اکنامک کوآرڈینیشن کمپنی (اپی سی سی) نے ایک ڈرگ پالیسی بنائی اور لاگو کروائی جس کے مطابق کنزیمرپرایس انڈیکس (سی پی آئی) قیمتوں میںا ضافہ کرنا ہوتا تھا کیونکہ حکومت نے سال 2016-17 کیلئے 4.16 فیصد سی پی آئی کا اعلان کیا تھا۔ یہ قیمتیں سی پی آئی کے مطابق 50 فیصد تک ضروری ادویات کیلئے بڑھیں گی اور نان شیڈول ادویات کیلئے 100فیصد تک بڑھیں گی۔ وزارت صحت کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ اگر چہ سی پی آئی گزشتہ سال کے پہلے ہفتے میں اعلان کی گئی تھی تاہم قیمتوں میں اضافے کا نفاذ 8مہنیوں تک نہ کیا جاسکا کیونکہ پالیسی میں کہا گیا تھا کہ کمپنیوں کو حکومت سے منظوری لینا ہوگی۔
ادویات قیمتیں
دواساز کمپنیوں نے آئندہ ماہ سے 10 ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کر لیا
Jun 26, 2018