عمران لاہور میانوالی سے الیکشن لڑنے کیلئے اہل بنوں میں آج طلبی‘ شاہد خاقان کیخلاف فیصلہ محفوظ‘ مراد علیشاہ‘ اسد اللہ بھٹو‘ شہرام ترکئی بھی کلیئر

Jun 26, 2018

لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگاران) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونلز نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اپیل منظور کرتے ہوئے این اے 95میانوالی سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ جبکہ این اے131 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی۔ الیکشن ٹریبونل نے این اے 95میانوالی کے ریٹرننگ افسر کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ لاہور سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علیم خان کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف دائر اپیل بھی خارج کر دی اور کاغذات منظور کئے جانے کا ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ادھر عمران خان کو کاغذات نامزدگی میں اعتراضات کے سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے آج صبح 9بجے الیکشن ٹربیونل بنوں بنچ میں طلب کرلیا۔ این اے 35 پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کاغذات پر جسٹس پارٹی کے امیدوار نے اعتراض کیا تھا۔ الےکشن ٹربےونل ملتان نے مسلم لےگ ن کے نا مزد امےدوار اےن اے 162چوہدری نذےر احمد آرائےں کے کا غذات نامزدگی مسترد کر دےئے۔ سابق ایم اےن اے چوہدری نذےر احمد آرائےں پر سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے کا الزام تھا۔ پی پی90 سے بیگم شہزاد نجیب کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹربیونل نے مسترد کر دیئے۔ این اے 96رانا عزیز الرحمان کے خلاف دائر امیدوار قومی اسمبلی ن لیگ حمیر حیات خان روکھڑی کی دوسری بار نا اہلی کی درخواست اور رٹ پٹیشن مسترد ہوگئی۔ رانا عزیز کے کاغذات نامزدگی لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لیے۔ سندھ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس کے کے آغا نے سابق وزیراعلی مراد علی شاہ کی دوہری شہریت کے خلاف درخواست مسترد کردی جبکہ ٹریبونل نے قرار دیا کہ مراد علی شاہ کی دوہری شہریت ثابت نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے اپیلٹ ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظور ہونے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے اپنے تمام اثاثہ جات ظاہر کردیے، دونوں فارمز میں ایئرلائن کے شیئر کا ذکر کیا ہے۔ ٹریبونل کے جج جسٹس عبادالرحمان لودھی نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کوئی ایسی بات بتائیں جو نااہلیت ثابت کرے، انگوٹھا آئی ڈی کارڈ کے اوپر لگا ہے یا نیچے، یہ کوئی بات نہیں، کاغذات نامزدگی میں کہاں ٹیمپرنگ ہوئی وہ دکھائیں۔ سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے این اے 242 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اسد اللہ بھٹو کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ این اے 249 کراچی کے لیے پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل ایڈووکیٹ کی اپیل منظور کرلی۔ پشاور کے الیکشن ٹریبونل نے سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کو کلیئر قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو سے آزاد امیدوار نوابزادہ گزین مری کو انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا۔این اے 53 اسلام آباد میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عبسی، سابق گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب احمد عباسی اور عائشہ گلالئی کی جانب سے دائر درخواستوں پر ٹربیونل نے سماعت آج (منگل) تک ملتوی کردی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بینک اکاﺅنٹس اور شق این پر بڑی تعداد میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔ لوگوں کو سوال سمجھ ہی نہیں آرہا۔
ٹربیونل

مزیدخبریں