کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارو اور جی ڈی اے کے مرکزی رہنماو¿ں نے سندھ کے نگران سیٹ اَپ اور صوبائی الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ سندھ میں اگلے 10 روز میں غیر جانبدار انتظامیہ کا تقرر نہ ہوا تو جی ڈی اے پہیہ جام ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہو گی ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ فنشکنل اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر پگارو نے گزشتہ روز کنگری ہاو¿س میں جی ڈی اے کے رہنماو¿ں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید غوث علی شاہ‘ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا‘ ایاز لطیف پلیجو‘ سردار رحیم‘ ڈاکٹر صفدر عباسی‘ عرفان اللہ خان مروت سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگارو نے سندھ میں غیر جانبدار افسران کے تقرر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ انتظامی عہدوں اور محکمہ پولیس میں غیر جانبدار افسران کا تقرر کیا جائے اس کےلئے الیکشن دس پندرہ روز کےلئے آگے بھی بڑھائے جا سکتے ہیں اس سے کوئی آسمان نہیں گر جائے گا دوسری صورت میں ہم سندھ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگانے والے بتائیں کہ زرداری کس کی پیداوار ہیں انہوں نے کہاکہ جی ڈی اے کا ہنگامی اجلاس بلا کر سندھ کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ نگران سیٹ اَپ اور صوبائی الیکشن کمیشن بھی نیوٹرل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ سندھ کی بیوروکریسی اور پولیس میں افسران کا تقرر غلط ہوا ہے 10 برس سے سندھ میں ڈیوٹی دینے والوں دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ سندھ میں وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افسران کا تقرر کرے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں ہر سیاسی جماعت کو انتخابی مہم کےلئے کھلا میدان ملنا چاہئے‘ نگران انتظامیہ سیاسی پارٹیوں کو آزادانہ انتخابی ماحول اورکھلا میدان فراہم نہیں کر سکتی تو پھر کھیل ہی ختم کر دیں۔ پیر پگارو کا کہنا تھا کہ موجودہ نگران سیٹ اَپ سے کوئی ریلیف نہیں مل سکتا سندھ میں نئے افسران کا تقرر کیا جائے انہوں نے کہاکہ پنجاب اور سندھ میں الگ الگ قانون چل رہا ہے اگر نیوٹرل گراو¿نڈ نہیں دیا گیا تو پھر کھیلیں گے کیسے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اپنا کردار ادا کریں۔ ایک سوال کے جواب میں پیر صاحب پگارو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی کراچی آمد کا مجھے علم نہیں ہے اگر علم ہوتا تو ضرور رابطہ کرتا ان کےلئے دعاگو ہوں وہ کراچی سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اگر جی ڈی اے کا کوئی امیدوار کراچی سے کھڑا کرتا تو سیاسی غلطی ہوتی۔ انہوں نے سندھ میں غیر جانبدار افسران کا تقرر عمل میں نہ لانے پر کہاکہ اس صورتحال میں جی ڈی اے پہیہ جام ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہو گی۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ نگران وزیراعلیٰ انتہائی کمزور ہے‘ پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندے انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور صوبائی الیکشن کمشنر شکایات کا ازالہ کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ اور پنجاب کے نگران سیٹ اَپ میں فرق ہے وزیراعلیٰ پر تحفظات کے باوجود ہم نے ان کوقبول کیا اس قدر کمزور نگران وزیراعلیٰ ہے جو ایک فون پر ڈھیر ہو جاتا ہے انتخابی کامیابی کےلئے 10 برس پرانی ترقیاتی اسکیموں پر مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہے‘ نگران وزیراعلیٰ نیوٹرل نہیں ہیں اور صوبے میں اسلحہ بردار ورک جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی بھی کمزور آدمی ہے پنجاب اور دیگر علاقوں کا ٹھکرایا ہوا آئی جی سندھ کو دےدیا گیا ہے‘ سندھ میں کرپٹ آفیسرز کا تقررکیا جا رہا ہے۔
پیر صاحب پگارو