لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب کی نگران حکومت آج پنجاب کے مالی سال 2018-91ء کے لئے چار ماہ کا بجٹ پیش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کا تخمینہ 333.3 ارب روپے لگایا گیا ہے جس میں پہلے چار ماہ کے اخراجات جاریہ کا تخمینہ 233.3 ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 100 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ یہ اخراجات یکم جولائی سے اکتوبر تک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اخراجات جاریہ تنخواہوں‘ پنشن‘ قرضوں‘ سود اور یوٹیلٹی بلوں کی مد میں ہوں گے جبکہ ترقیاتی اخراجات جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے ہونگے۔ انتخابات کے بعد آنے والی نئی حکومت ان اخراجات کو شامل کرکے پورے سال کا بجٹ بنائے گی۔
پنجاب بجٹ