راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے این اے 62سے امیدوار دانیال تنویر چوہدری اور صوبائی امیدوار شیخ ارسلان حفیظ نے ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں مرحوم کشمیری رہنما مرزا غلام رسول بیگ کی اقامت گاہ پر جاکر ان کی اہلیہ کی وفات پر سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ آزاد کشمیر کے وزیر حافظ محمد احمد رضا قادری اور مسلم لیگی رہنما حاجی پرویز خان اور شرجیل میر ان کے ہمراہ تھے۔