راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹرپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ نوازشریف بہانے بناکرفیصلوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، قوم کو سمجھ جانا چاہئے شریف فیملی کے کتنے ملین کے گھر نکلے، لیکن پھربھی کہتے ہیں کہ ان کاپاکستان میں بھی کوئی گھر نہیں، ان کو پتہ ہی نہیں کہ گھر اورمکان میں کیا فرق ہے؟ سابق کرپٹ حکمران لوٹی ہوئی دولت کے سہارے پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں،کرپٹ لوگ اب اس ملک کو نہیں چلاسکتے125روپے کے ڈالر کامطلب یہ ہے کہ معاشی ایمرجنسی پاکستان کے دروازے پر دستک دے رہی ہے70سالوں میں غریب کو پینے کاپانی نہیں ملا، روزگار کیا ملے گاانشاء اللہ قلم دوات 25جولائی کو تاریخ لکھنے جارہی ہے اور قلم دوات تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے چکلالہ سکیم نمبر2میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئیکیا پاکستان کی تاریخ میں70سالوں سے غریب کو پینے کاپانی نہیں ملا، روزگار کیا ملے گا انشاء اللہ قلم دوات 25جولائی کو تاریخ لکھنے جارہی ہے اوراس بار ریکارڈ ووٹ لے کر قلم دوات تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ عوامی مسلم لیگ کے صدر اور این اے 60اور 62 میں قومی اسمبلی کے امیدوار شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں چوروں اور ڈاکوؤں کیخلاف اسمبلی میں آرہاں ہوں۔ اگر ہم شہریوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کرسکتے تو ایسی سیاست پر لعنت ہے۔ میں دس سے پندرہ ہزار نوجوانوں کو روزگار دینا چاہتا ہوں۔ وہ دونوں حلقوں کے انتخابی دورے کے دوران ووٹروںسے ملاقاتوں اور میٹنگوں کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔