کویت سٹی(صباح نیوز)کویت کے ایک دلہے نے اپنی شادی پر فٹبال میچ دیکھنے کے لئے ہال میں بڑی ٹی وی سکرین نصب کردی۔دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال ورلڈ کپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔کویتی دلہے نے اپنی شادی پر آئے مہمانوں کے لئے میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا اور اس حوالے سے ایک بڑی ٹی وی سکرین ہال کے اندر ہی نصب کی جہاں وہ شادی کے ساتھ ساتھ میچ سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے رہے ، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔