فیفا ورلڈ کپ، رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک اور خاتون رپورٹر کو جنسی ہراسگی کا سامنا

ماسکو (آن لائن)فیفا ورلڈ کپ کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ایک اور خاتون رپورٹر کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا تاہم خاتون رپورٹر نے بھی بدسلوکی کرنے والے شخص کو خوب کھری کھری سناڈالی۔فیفا ورلڈکپ کے دوران خاتون رپورٹر کے ساتھ بدسلوکی کی چند روز قبل کی خاتون رپورٹر جولیٹ گونزالیز کو لائیو رپورٹنگ کے دوران قریب ہی موجود ایک شخص نے گال پر بوسہ لے کر جنسی طور پر ہراساں کیاآج ایک اور واقعہ پیش آیا جب برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر جولیا گیوماریس لائیو رپورٹنگ کررہی تھی کہ اس دوران ایک شخص نے ان کے گال پر بوسہ لینے کی کوشش کی لیکن خاتون رپورٹر فوراً ہی پیچھے ہٹ گئیں اور انہیں خوب کھری کھری سنائیں۔

ای پیپر دی نیشن