دبئی( آن لائن ) انگلینڈ کے خلاف 5-0کی کلین سویپ شکست نے آسٹریلیاکوآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چھٹے نمبرپردھکیل دیاجبکہ پاکستان ایک درجہ ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیاہے۔ وہ پوری 100 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر چلا گیا۔ پاکستان 2پوائنٹس کے فرق سے پانچویں اوربنگلہ دیش 7پوائنٹس کی کمی سے ساتویں نمبر پرموجود ہیں۔انگلینڈ 125پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کی نمبرون ٹیم ہے۔بھارت، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسری، تیسری اورچوتھی پوزیشن پربرقرار ہیں۔قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باو لر حسن علی کو بھی ترقی مل گئی، بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر دوسرے اور حسن علی ایک درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بلے بازوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 2درجے ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں باو لر ز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر ہے
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، پانچویں پوزیشن پاکستان کو مل گئی
Jun 26, 2018