لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے مابین برج ٹاوٗن میں جاری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز ڈاوٗرچ اور ہولڈر نے ویسٹ انڈیز کو مقابلہ کی سطح پر پہنچا دیاہے۔ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز 132رنز 5 وکٹ پر دوبارہ شروع کی تو شین ڈائورچ 71 اور کپتان جیسن ہولڈرنے 74 رنز کے ساتھ عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹیم 204 رنز بناکر آوٗٹ ہوگئی۔کالی آندھی کے دونوں بیٹسمینوںنے چھٹی وکٹ پر 115 رنز کی شراکت بھی بنائی جبکہ لنکن بولرز کی جانب سے کمارا نے 4 جبکہ راجیتھا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔کالی آندھی کے 204رنز کے جواب میں آدھی لنکن ٹیم صرف 99 رنز پر پویلین لوٹ گئی ، ٹیم کی جانب سے گناتھیلاکا 29 اور مینڈس 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ روشن سلوا 3 اور ڈکویلا 13رنز پر ناقابل شکست ہیںاور آج لنکن ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کریں گے۔
پنک بال ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز 204 پر آئوٹ، سری لنکامشکلات کا شکار
Jun 26, 2018