فٹبال ورلڈ کپ: یوروگوئے نے روس‘ سعودی عرب نے مصر کو شکست دے دی

Jun 26, 2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) عالمی کپ فٹ بال 2018 میں 2 میچز کھیلے گئے جہاں میزبان روس کو یوروگوئے کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں 3گول سے شکست ہوئی جبکہ سعودیہ عرب نے مصر کو ایک کے مقابلہ میں 2 گول سے ہرا دیا ہے۔ جبکہ ایران اور پرتگال ، سپین اور مراکو کے درمیان میچز برابر رہے۔ گروپ اے میں اگلے رائونڈ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، ایونٹ میںگروپ اے کی ٹاپ ٹیموں میں یوروگوئے ، روس کو شکست دینے کے بعد پہلی پوزیشن پر آگئی جبکہ روس دوسرے نمبر پر تاہم سعودی عرب اور مصر کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں ہیں۔یوروگوئے اور روس کے مابین ہونے والے میچ میں یوروگوئے کے لوئس سواریز نے فری کک پر پہلا گول اسکور کیا اور میزبان روس کے خلاف 0-1 کی برتری حاصل کی۔23ویں منٹ میں ہی روس کے ڈینس چیریشیو نے اپنے ہی گول میں اسکور کرکے حریف ٹیم کی برتری کو 0-2 کردیا۔یوروگوئے نے میچ میں اپنے جارحانہ کھیل کو جاری رکھا اور اپنی 0-2 کی برتری کو 90ویں منٹ میں 0-3 تک پہنچادیا دوسری جانب سعودی عرب اور مصر کے میچ میں پہلا گول مصر کے محمد صلاح نے 22ویں منٹ میں حریف سعودی ٹیم کے خلاف پہلا گول اسکور کیا تاہم پہلا ہاف ختم ہونے کے عین وقت پر سعودی عرب کے سلمان الفراج نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔سعودی عرب کی جانب سے دوسرا گول میچ کے بلکل آخر میں ہوا جب سعودی سیلم الدوساری نے گول اسکور کرنے 1-1 کی برابری کو 1-2 کی برتری میں تبدیل کردیا اور میچ سمیت عالمی کپ 2018 میں پہلی اور آخری فتح اپنے نام کی۔ جبکہ ایران اور پرتگال ، سپین اور مراکو کے درمیان میچز برابر رہے، ایران اور پرتگال کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، ایران برابری کے باوجود ایونٹ سے باہر ہو گیا اور پرتگال نے اگلے راوٗنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ چوتھے میچ میں سپین اور مراکو مدمقابل ہوئے دونوں ٹیموں کا میچ دودو گول سے برابر رہا اس طرح مراکش ایونٹ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں