فیروز والہ میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور روڈ کے علاقہ تھانہ بی ڈویژن ایریا میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر دکاندار یاسر علی اور اس کے ساتھ عبدالمنان کو لوٹ لیا ڈاکو ایک لاکھ دس ہزار روپے تین موبائل چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے ماربل کی دکان میں گھس گئے گن پوائنٹ پر اس کے مالک شاہد کو لوٹ لیا نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے ڈاکوؤں نے الیکٹرونکس کی دکان میں داخل ہو گئے مالک سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے اور چار موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ صدر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے دو افراد کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو پانچ لاکھ روپے کی نقدی چھین کر لے گئے کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے نوجوان کو روک کر لوٹ لیا ڈاکوؤں نے نوجوان اویس سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...