لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے شنیلا روت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قوم کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور (ن) لیگ کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کیا جائیگا۔اور تحریک انصاف اقتدار میں آکر قوم سے کئے جانے والے ہر وعدے کو پورا کرے گی۔