امریکہ اور پاکستان ایک دوسرے کے مفاد کو سمجھیں، تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ

Jun 26, 2018

لاہور(کامرس رپورٹر)تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز کی جانب سے پاک امریکہ تعلقات جاری کی رپورٹ کے مطابق تعلقات میں تنائو کے باوجود امریکہ اور پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کے مفادات اور ضروریات کو سمجھیں ۔ آئی پی آر کی سٹڈی نے کوشش کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حائل خلاء کو پر کیا جائے یہ رپورٹ آئی پی آر اور واشنگٹن میں قائم معروف تھنک ٹینک یونائیٹڈا سٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس کے تعاون سے تیار کی ہے۔ اس سلسلے میں آئی پی آر نے فیصلہ سازی ،سیکورٹی اور غیر ملکی پالیسی کے ساٹھ ماہرین کے انٹرویو کیے۔ ۔ آئی پی آر نے اپنی رپورٹ میں تمام ماہرین کے خیالات کو تبدیل کیے بغیر جوں کا توں پیش کیا ہے۔ رپورٹ کو آئی پی آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہمایوں اخترخان اور اشرف حیات نے تحریر کیا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9/11کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی نچلی سطح پر آ گئے ہیں اور ان تعلقات کو صیحح طریقے سے کسی گائیڈ لائن کے بغیر انتہائی ناقص طریقے سے چلایا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں