اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دئیے، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا مطلب ہے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینا۔ عمران خان کی پارٹی نے خیبر پی کے کو پانچ سال میں تباہ کر دیا ہے، عوام 25جولائی کو عمران خان کی سیاست کو دفن کردیں گے ۔ پیر کو اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے دھرنوں ،انتشار اور افراتفری کے علاوہ کچھ نہیں کیا، عوام کے ضمیر پیسوں سے نہیں خریدے جا سکتے ۔
عمرا ن خان نے صرف اے ٹی ایم کو ٹکٹ دئیے: احسن اقبال
Jun 26, 2018