لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے رو برو پنجاب حکومت نے باب پاکستان کی تعمیر کو دو برس میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔عدالت نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر منصوبے کی جلد تعمیر کیلئے اپیل نمٹا دی۔ میاں محمود الرشید کی اپیل پر سماعت کی جس میں 28 برس گزرنے کے باوجود منصوبہ کی تکمیل نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔ اپیل کنندہ کے وکیل کے مطابق باب پاکستان کی تعمیر شروع ہوئے 28 سال ہو گئے لیکن منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ باب پاکستان کی تعمیر اور منصوبے کے ڈیزائن میں تبدیلی سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔پنجاب حکومت کو باب پاکستان منصوبے کو جلد مکمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔