روہنگیامسلمانوں پرمظالم :کینیڈا ، یورپی یونین نے میانمارکے 5 جرنیلوں ، بارڈرگارڈاور پولیس کمانڈرز پرپابندی لگادی

Jun 26, 2018

لکسمبرگ (اے ایف پی) روہنگیا مسلمانوں سے ابتر سلوک اور خواتین سے زیادتی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب میانمار کے 7 اعلیٰ فوجی حکام پر یورپی یونین اور کینیڈا نے پابندیاں لگا دیں۔ لکسمبرگ میں اجلاس میں 5 جرنیلوں، بارڈر گارڈ اور پولیس کمانڈر کے اثاثے منجمد اور سفر پر پابندی کی منظوری دی گئی۔صدر نکولس مادورو کے دوبارہ انتخاب کے سلسلہ میں الیکشن میں دھاندلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات پر یورپی یونین نے وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈ ریگوز اور 10 دیگر افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان کے اثاثے منجمد کر کے سفر پر پابندی لگا دی گئی۔28 ممالک نے گزشتہ ماہ عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ وینزویلا کے حکام کو مادورو ک معاملے پر ضرور سزا دے گی۔ لکسمبرگ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں