اسلام آباد ہائی کورٹ نے کابینہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ملازمین کوپوسٹنگ آرڈرجاری کرنےکاحکم دےدیاہے۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی محکموں کے کنٹریکٹ وڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کابینہ کمیٹی کے ذریعے مستقل ملازمین کوپوسٹنگ آرڈرجاری کرنے کاحکم جاری کردیا۔عدالتی فیصلے کے تحت تمام وزارتیں اورڈویژن مستقل ملازمین کو90 روزمیں جوائننگ آرڈرجاری کریں۔ ملازمین کی مستقلی ان کے نوٹیفکیشن،جوائننگ آرڈرکی تاریخ سے تصورہوگی۔عدالت نے گریڈ1سے15 کے پروجیکٹ ملازمین کو چھ ماہ میں مستقل کرنے کا حکم بھی جاری کیاہے۔ گریڈ 16 سے اوپرکے ملازمین کے کیسز ایف پی ایس سی کو بھجوانے کا حکم دیاگیاہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئندہ کوئی بھی نئی ریگولرائزیشن پالیسی جاری کرنے سے روک دیاہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ عارضی تعیناتیاں کرنے سے بھی روک دیاہے۔