لندن (نوائے وقت نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں اے پی سی حملہ میں زخمی بچے احمد نواز سے ملاقات میں نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ احمد نواز نے انہیں نوجوانوں کے حوالے سے کئے جانے والے اپنے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے لندن میں اے پی سی حملہ میں زخمی اور لندن میں زیرعلاج احمد نواز سے ملاقات کی آصف غفور کچھ دیر احمد نواز کے ساتھ رہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں احمد نواز نے انہیں نوجوانوںکے حوالے سے کئے جانے والے اپنے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
لندن: ڈی جی آئی ایس پی آر کی سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالبعلم سے ملاقات‘ نیک خواہشات کا اظہار
Jun 26, 2019