پھل کی مکھی کے میزبان پودوں میں لوکاٹ آڑو، امرود، آم، جامن اور ترشاوہ شامل ہیں

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پھل کی مکھی کے میزبان پودوںمیں لوکاٹ، آڑو، امرود، آم، جامن اور ترشاوہ شامل ہیں، پھل کی مکھی اپنی افزائش نسل پھل کے اندر ہی رہ کر کرتی ہے اور بڑی ہو کر پھل سے زمین میں داخل ہوجاتی ہے اور پیوپے کی شکل میں زمین میں رہتی ہے ،مادہ مکھی ملاپ کے بعد پھر پھل کے اندر انڈے دیتی ہے اور اپنی افزائش نسل جاری رکھتی ہے، نر مکھی کو کنٹرول کرنے کیلئے فیرومون، میتھائل یوجینال اور پروٹین ہائیڈرولائزیٹ کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ پھل کی مکھی کے لئے بے حد کشش رکھتا ہے۔ ان خیالات کااظہار محکمہ زراعت راولپنڈی کے ترجمان نے جاری اعلامیہ میں کیا،انہوں نے کہا کہ فیرومون پھندے کے استعمال سے پھلوں کے باغات میں پھل کی مکھی کے طریقہ انسداد کو بہتر بنایا گیا ہے جو نر کیڑے کے انسداد کا بہترین علاج ہے۔

ای پیپر دی نیشن