اسلام آباد(صباح نیوز)پاک بحریہ کی کمان اور سٹاف کانفرنس منگل کو نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے کانفرنس کی صدارت کی۔ انہیں بحریہ کے جاری اور آئندہ منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کااظہار کیا۔