12 جیل سپرنٹنڈنٹ تبدیل‘ 9 پولیس افسروں‘ 7 اسسٹنٹ کمشنروں کے تقرر و تبادلے

لاہور (سپیشل رپورٹر/ نمائندہ خصوصی) ہوم ڈیپارٹمنٹ نے 12 جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہرام توقیر خان سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور کو تبدیل کرکے سپرٹنڈنٹ ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ ساجد بیگ سپرٹنڈنٹ ڈسٹرک جیل سیالکوٹ کو تبدیل کرکے سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ نوید اشرف سپرٹنڈنٹ ہائی سیکورٹی جیل ساہیوال کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگاد گیا ہے۔ منصور اکبر اے ائی جی جیل خانہ جات کو تبدیل کرکے سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل میانوالی تعینات کیا گیا ہے ۔ احمد نوید گوندل اے ائی جی انڈسٹری کو تبدیل کرکے سپرٹندنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ خالد بشیر سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا ہے۔ میاں محمد انصر تعیناتی کے منتظر تھے کو سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل شاہ پور تعینات کیا گیا ہے۔ عطاء اللہ ملک سپرٹنڈنٹ سینٹرل جیل منڈی بہاوالدین کو تبدیل کرکے ڈسٹرک جیل سیالکوٹ تعینات کیا گیا ہے۔ وحید خان تعیناتی کے منتظر تھے کو سپرٹنڈنٹ ڈسٹرک جیل منڈی بہاوالدین تعینات کیا گیا ہے۔ علی اکبر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ ایگزیکٹو سینٹرل جیل فیصل آباد کو تبدیل کرکے سپرٹنڈنٹ ڈسٹرک جیل فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔ چوہدری اصٖغر علی سپرٹنڈنٹ ڈسٹرک جیل قصور کو تبدیل کرکے ڈسٹرک جیل شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔ اصغر منیر سپرٹنڈنٹ ڈسٹرک جیل شیخوپورہ کو تبدیل کرکے سپرٹنڈنٹ ڈسٹرک جیل قصور تعینات کیا گیا ہے۔ دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے چارپولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈی پی او لیہ رانا طاہر الرحمان کو تبادلے کے بعد سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں رپورٹ کرنے، ڈپٹی ڈائریکٹرسیکیورٹی ، سنٹرلI-،ونگ2-،ایس پی یو،شاکر احمد شاہد کوتبادلے کے بعدایس پی آپریشنز ،سی ٹی ڈی پنجا ب کی خالی آسامی پر، ایس ڈی پی او سٹی ، ڈی جی خان،ضیاء الحق کوایس ڈی پی او صدرII-کوٹ چھٹہڈی جی خان کی خالی آسامی پر جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن، رحیم یار خان محمد اشرف کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے بھی 5 پولیس افسران کے تبادلہ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ انسپکٹر محمد امین کو انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ سے کلوز ہیڈ کوارٹر، سب انسپکٹر محمد اشرف جاوید کو انویسٹی گیشن تھانہ چوہنگ سے انچارج انویسٹی گیشن شیراکوٹ، سب انسپکٹر محمد اشرف کو انویسٹی گیشن تھانہ غازی آباد سے انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد، سب انسپکٹر محمد اکمل خالد کو انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس C سے انچارج انویسٹی گیشن گجر پورہ اور سب انسپکٹر ظہیر الدین بابر کو انچار ج انویسٹی گیشن گجر پورہ سے انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس C تعینات کر دیا ہے۔ اسی طرح پنجاب حکومت نے 7 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر سمندری‘ محمد محسن عالم کو اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری‘ محمد عرفان انور کو اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزارہی سے او ایس ڈی‘ عدنان رشید کو اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ‘ لیاقت علی کلہوڑو کو او ایس ڈی‘ احسان الحق ضیاء کو اسسٹنٹ کمشنر لالیاں‘ نعیم صادق کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پورایسٹ تعینات کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن