قانونی اصلاحات سے جانشینی کے معاملات15 دن میں حل ہو ں گے۔فروغ نسیم

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے تاریخی روابت رہے ہیں،ان تعلقات کو لوگوں کے روابط سے مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ہما ری عدالتوں کو تنازعات کے متبادل حل کے سلسلے میں حمایت کی ضرورت ہے، قانونی اصلاحات سے جانشینی کے معاملات 15 دن میں حل ہو جائنگے۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے امریکی وزارت خارجہ کے وفد سے ملاقات کی جس میں وفد ارکان نے کہا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے وفد کے ارکان ایشیاء فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں تنازعات کے متبادل حل کے سلسلے میں پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔پروجیکٹ کا کام عام شہری کو انصاف کی مساوی فراہمی ہے۔فروغ نسیم نے کہا انصاف کی مساوی فراہمی کے پروجیکٹ پر کام کرنے پر ایشیاء فاؤنڈیشن کے شکر گزار ہیں،حکومت خواتین کو مستحکم کرنے کیلئے پر عظم ہے،ہماری عدالتوں کو تنازعات کے متبادل حل کے سلسلے میں حمایت کی ضرورت ہے،ایشیاء فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں ایک پائلٹ پروجیکٹ پر کام ہو سکتا ہے۔ فروغ نسیم نے کہا قانونی اصلاحات سے جانشینی کے معاملات پندرہ دن میں حل ہو جائنگے،خواتین کو جائداد میں ان کا جائز حق دلوانے کے لیئے خواتین کی مدد جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن