4 کروڑ کا گھپلا کر کے ملزم اب پنشن مانگ رہا ہے ؟سپریم کورٹ

ٓاسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے پنشن فنڈز میں خوردبردکے ملزم احمد خان کی جانب سے پنشن کی ادائیگی سے متعلق درخواست واپس لینے پر خارج کر دی ہے۔کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ملزم احمد خان پر بلوچستان پنشن ڈیپارٹمنٹ میں فنڈز خردبر کرنے کا الزام تھا۔ملزم کے وکیل نے کہا کہ ان کے مو کل نے سزا پوری کر لی ہے ان کا موکل پینشن کے کلیم کا حساب کتاب کر تا تھا اس کیس کو انیس سال ہو گئے ہیں،سزا مکمل کرنے کے بعد ان کے موکل کو پنشن ملنا چا ہیے۔،چیف جسٹس نے کہاکہ یہ تو پورا ایک گروپ تھا جس کا یہ حصہ تھا، اس کیس میں4 کروڑ کا گھپلا تھا، ملزم پنشن میں گھپلا کر کے اب پنشن مانگ رہا ہے، کچھ لوگوں نے تو کہا کہ یہ خود بھی پنشن دیتا تھا۔چیف جسٹس نے سوال اٹھا کہ اس کیس میں تین اور ملزمان تھے انہوں نے اپیل نہیں کی اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جرم قبول کیا۔ملزم کے وکیل کے دلائل پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو سرکاری گواہ پیش کیا تھا اس نے بھی آپ کے خلاف گواہی دی،اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے، ملزم پنشن سے پہلے ہی پنشن 4 کروڑ 12 لاکھ لے چکا ہے، اتنی بڑی کرپشن کے لیے اسے سزا کم نہیں دی گئی،کیوں نہ ملزم کی سزا بڑھا دیں،26 سال قبل 4 کروڑ روپے آج کے چار سو کروڑ کے برابر ہیں۔چیف جسٹس نے کہا یہ بہت بڑا فراڈ ہے یہ صرف یہاں نہیں ہو رہا، اللہ کا شکر ادا کر کے گھر بیٹھیں ہم سزا بڑھا نہیں رہے۔بعد ازاں عدالت نے ملزم احمد خان کی جانب سے پنشن ادائیگی سے متعلق درخواست واپس لینے پر خارج کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...