الماتی (نیٹ نیوز) کرپشن کے الزام میں جیل میں سزا کاٹتی ہوئی ازبک صدر کی بیٹی نے عوام سے لوٹا ہوا مال واپس قومی خزانے میں جمع کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے پہلے صدر کی بیٹی گلنارا کریموف نے عوام سے لوٹے ایک ارب ڈالر حکومتی خزانے میں جمع کروا دیئے۔ جیل میں قید گلنارا نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس رقم کے غیرقانونی حصول کا اعتراف کرتی ہیں۔ گلنارا کریموف نے یہ رقم ازبکستان میں کاروبار کے خوہاں افراد سے لوٹی تھی۔ ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی یہ رقم اب ازبک حکومت کی تحویل میں ہے۔