انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ فاریکس ڈیلر کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے ، انٹربینک میں ڈالر 3روپے اضافے کے بعد 160روپے پر پہنچ گیا ۔کرنسی مارکیٹ نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کے معاہدے کی خبروں کے بعد روپے پر دبائو کے باعث ڈالر مہنگا ہوا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعدروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔ یاد رہے گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے 97 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے ہو گئی تھی اور قیمت فروخت 157 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 157 روپے 20 پیسے مقرر ہوئی تاہم مقامی اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت خرید 156 اور قیمت فروخت 156 روپے 70 پیسے پر مستحکم ہو گئی تھی۔