لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی قیادت نے بجٹ کے حوالے سے پولیس ریفارمز اور تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے متعدد تجاویز پر مشتمل وزیراعلیٰ پنجاب کے نا م کھلا خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کلچر میں تبدیلی اور ریفارمز کیلئے 10 ماہ کا عرصہ کافی تھا مگر تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے، تھانہ کلچر بدلا اور نہ ہی پولیس کی کالی بھیڑیں عزت داروں کی پگڑیاں اچھالنے سے باز آئیں۔صدر بشارت جسپال، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ اور شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق کا خط میں مزید کہنا تھا کہ استحصالی اور غاصبانہ نظام کی وجہ سے سانحہ ماڈل ٹائون کے قتل عام میں ملوث کسی ملزم کو سزا نہ مل سکی، ایف آئی آر کے اندراج اور کاپی کے حصول کیلئے آج بھی رشوت اور سفارش چلتی ہے۔
بجٹ تجاویزاورپولیس ریفامز،پاکستان عوامی تحریک کا وزیراعلیٰ پنجاب کے نا م کھلا خط
Jun 26, 2019