روس کو 5سال بعد یورپی کونسل میں دوبارہ ووٹ کا حق مل گیا

برسلز(این این آئی)یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے پانچ سالہ وقفے کے بعد روس کو دوبارہ ووٹ کا حق دے دیا ہے۔ ماسکو سے اس کا یہ حق یوکرائن کے علاقے کریمیا کو روس میں ضم کر لینے کے بعد چھین لیا گیا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس بارے میں یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے گرما گرم بحث کے بعد ایک قرارداد منطور کر لی گئی۔ قرارداد کی ایک سو اٹھارہ ارکان نے حمایت اور باسٹھ نے مخالفت کی جبکہ دس ارکان نے اپنی رائے محفوظ رکھی۔ اس سے قبل کریملن نے اس پارلیمانی اسمبلی سے نکل جانے کی دھمکی بھی دے دی تھی۔ یورپی کونسل کے رکن ممالک کی تعداد سینتالیس ہے اور یہ یورپ کی سب سے بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے۔

ای پیپر دی نیشن