لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال سے تقریبا آٹھ فیصد کم رہی ۔ پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق اپریل کے دوران لوہے اور سٹیل، خوراک اور مشروبات،آٹو سیکٹر،، پیٹرولیم،پیپر اینڈ بورڈ اور کمیکل سیکٹر کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار گزشتہ سال اپرئل سے 7.8 فیصد اور اس سال مارچ سے 9.4 فیصد کم رہی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کی مجموعی پیداوار میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں مالی سال دس ماہ کے دوران لوہے اور سٹیل کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد، آٹو سیکٹر کی پیداوار میں 9.4 فیصد، فارما سیوٹیکل کی پیداوار میں 7.4 فیصد اور خوراک اور مشروبات کی تیاری میں 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
روپے کی قدر میں کمی سے بڑی صنعتوں کی پیداوار مزید کم ہوگئی
Jun 26, 2019