محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا۔
تاہم قلات اور کشمیر کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔ آج صبح بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔اسلام آباد اکیس ڈگر ی سینٹی گریڈلاہور اٹھائیس کراچی تیس پشاوراورکوئٹہ چوبیس گلگت چودہ مری سترہ اورمظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ.