لاہور (کلچرل رپورٹر)ثقافتی سرگرمیوں پر کووڈ 19کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ریسیلی آرٹ کے موضوع پر یونیسکو کی آن لائن نشست کا انعقادکیا گیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرزلاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے اپنی گفتگو سے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ 19کی صورتحال میں ایسے پروگرام آرٹ کو نئی سمت دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں،حالات کے مطابق خود کو ڈھالنے والی اقوام ہی عالم میں زندہ رہتی ہیں۔یونیسکو کی نشست ریسیلی آرٹ کو ماڈریٹ کرتے ہوئے منیزہ ہاشمی نے گفتگو کو اعلی انداز میں آگے بڑھایا،جواب طلب سوال اٹھائے۔پینل میں شامل فوزیہ سعید، نزاکت شکیلہ، فرحان عرفان،ندیم شاہداورکنول کھوسٹ نیفنون لطیفہ پر کووڈ 19کے اثرات پر گفتگوکی۔پروگرام میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا و ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت ثمن رائے نے خصوصی شرکت کی۔
اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں فن و فنکار کی فلاح و بہبو د چیلنج ہے،حکومت تمام وسائل برؤے کار لا رہی ہے،ادب و ثقافت کے فروغ میں ٹیکنالوجی کا استعمال کووڈ 19کی سنگینیوں کو کم کر سکتاہے،الحمرا نئے دور میں داخل ہو رہا ہے،16ویں ینگ آرٹسٹ نمائش کا آن لائن تجربہ کامیاب ثابت ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پوسٹ کووڈ 19کی جامع حکمت عملی طے کر لی ۔
آ ن لائن پروگرام آرٹ کو نئی جہت دینے میں معاون ہیں:منیزہ ہاشمی
Jun 26, 2020